بلوچستان میں ایشاء کے بڑے پارک میں جانور چارے اور پانی کی کمی کاشکار

0

رپورٹ نیاز شہزاد
بلوچستان میں خشک سالی کے باعث ضلع لسبیلہ میں واقع ہنگول نیشنل پارک میں قیمتی نایاب نسل کے جانور پہاڑی بکرے(آئی بیکس)ہرن سمیت دیگر تمام نایاب نسل کے جانور پہاڑیوں سے نیچے اتر آئے ہیں

پارک میں پائے جانیوالے نایاب نسل کے جنگلی جانور خشک سالی کی وجہ سے مرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا

ہنگول نیشنل پارک 15 لاکھ ایکڑ پر محیط ہے ، جو کہ بلوچستان کے تین اضلاع لسبیلہ آواران اور گوادر پر مشتمل ہے ،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

اس وقت ہنگول نیشنل پارک میں 10 سے زائد نایاب نسل کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں

جن میں سندھ آئی بیکس (پہاڑی بکرا) ، اڑیال ، ہرن ، چیتا ، مگر مچھ ، بھیڑیا ، لومڑی ، گیدڑ ، خرگوش ،سمیت دیگر جانور شامل ہیں

چیئرمین علاقائی کمیٹی ہنگول نیشنل پارک ایسوسی ایشن سخی داد بلوچ کہتے ہیں 4 سالوں سے بارشیں نہ ہونے کے سبب ان جانوروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں حکومت اقدامات کرے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.