اسپورٹس منصوبے ،تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،جام کمال

0

ویب ڈیسک

تعمیرات کے دوران غفلت نہ برتی جائے کیونکہ بعض اوقات ذرا سی غلطی یا بدنیتی سے پورے ڈھانچے کو نقصان کاسامنا کرنا پڑتا ہینیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرے گی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ایوب اسٹیڈیم کا دورہ نیشنل گیمز کے سلسلے میں ہونے والے تعمیراتی کام کا معائنہ

صوبائی وزیر میرنصیب اللہ مری، مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بلال کاکڑ اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اکبر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں فٹبال گراؤنڈ، مگسی بیڈمنٹن ہال، ہاکی گراؤنڈ، یوتھ ہاسٹل اور زیرتعمیر سوئمنگ پول کا معائنہ کیا، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ایکسیئن نے وزیراعلیٰ کو اسٹیڈیم میں جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے جس سے ہمارے وسائل کا ضیاع ہواور تعمیرات کا فائدہ بھی نہ ہو،

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایوب اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے سلسلے میں آنے والے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے حکمت عملی وضح کی جائے اور کھلاڑیوں کیلئے باقاعدہ ممبر شپ کا نظام لایا جائے جس سے اسٹیڈیم میں بہتری آئے گی،

بعد ازاں وزیراعلیٰ نے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلنے والوں بچوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے منیجر اعظم خان، فاسٹ بالر انور علی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے منیجر اعظم خان کٹ اور بلا پیش کررہے ہیں، فاسٹ بالر انور علی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جلات خان بھی موجود ہیں

جلات خان نے ملاقات کی

ٹیم منیجرنے وزیراعلیٰ کو ٹیم کی کوئٹہ کے دورے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دورے کامقصد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو کوئٹہ میں پذیرائی حاصل ہو اور مقامی کھلاڑیوں میں کرکٹ کھیلنے کے شوق میں اضافہ ہو

گلیڈی ایٹر کے کھلاڑیوں اور نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھارہی ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کرکٹ بلوچستان میں بھی بڑے شوق سے کھیلا جاتا ہے اگرپاکستان کرکٹ بورڈبلوچستان پر بھی توجہ دے تو یہاں سے بھی بہترین کھلاڑی ابھر کرقومی ٹیم میں اپنا حصہ بناسکتے ہیں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک بھر میں کرکٹ کو مزید فروغ مل رہا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کارکردگی سے شائقین مطمئن نظر آتے ہیں،

وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں ٹیلنٹ کی تلاش میں کیمپس لگائے جائیں جس سے ٹیلنٹ رکھنے والے کھلاڑی سامنے آسکیں گے

بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے منیجر اعظم خان نے ٹیم کی طرف سے وزیراعلیٰ کو گلیڈی ایٹر کٹ اور بلا پیش کیا۔

صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری، مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، مشیرتوانائی مبین خلجی، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بلال کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.