ویب ڈیسک
محکمہ موسمیات نے پھر بلوچستا ن میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی خوشخبری کی نوید سنادی آج اتوار کے روز مکران اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم کوئٹہ،قلات، ژوب، مکران،مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اورجنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات دھند رہے گی ۔
آ ج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت اس طرح رہا اسکردو منفی 10،کالام،گوپس، بگروٹ منفی 08،استور منفی 06، مالام جبہ منفی 05، ہنزہ، پارہ چنار منفی 04،مری، راولاکوٹ منفی 03،میرکھانی منفی 02، دیر دروش اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا