پاکستان ،زلزلے کے جھٹکوں سے مختلف شہر لرز اٹھے

ویب ڈیسک

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پشاور، بنوں، کوہاٹ، لوئر دیر اور ڈی آئی خان سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، نوشہرہ اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خوشاب، چیچہ وطنی، میانوالی، سرگودھا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور اس کی زیر زمین گہرائی 208 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز کراچی شہر کے شمال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.