زیر تعمیر نشتر ٹو اسپتال ملتان کو عوام کیلئے اکتوبر میں کھول دیا جائیگا، یاسمین راشد

ملتان وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ زیر تعمیر نشتر ٹو اسپتال ملتان کو عوام کیلئے اکتوبر میں کھول دیا جائے گا، ماضی میں جنوبی پنجاب کی عوام کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل نے وزیر صحت کو زیر تعمیر ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان پر جاری پیشرفت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نشتر ٹو ہسپتال ملتان اکتوبر میں مکمل فعال کر دیا جائے گا، نشتر ٹو ہسپتال ملتان 500 بستروں پر مشتمل ہوگا، ملتان کی عوام کو 50 سال بعد نشتر ٹو کی شکل میں ایک جنرل ہسپتال نصیب ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.