ان لوگوں کو 100 سال حکمرانی ملے پھر بھی پاکستان ترقی نہیں کرسکتا: سراج الحق

گوجرانوالہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج یہ پھر نعرہ لگا رہے ہیں کہ پاکستان کو نواز دو ، اگر ان لوگوں کو 100 سال بھی حکمرانی ملے پھر بھی پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اس ملک کو تباہ کیا، قوم نے فیصلہ دینا ہے کہ کیا پاکستان کلین ہونا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

انہوں نے کہا کہ ملک سے انگریز کا نظام نکالنا اور قرآن کا نظام چاہتے ہیں، ہر نوجوان کو روزگار ملے گا، ملک کی معیشت بہتر ہوگی اور ہم کشمیر کو ہر صورت میں آزاد کروائیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائے گی، فلسطینی ہمارے انتظار میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.