9 مئی کی پلاننگ عمران اور شیخ رشید کی ایما پر کی، واثق قیوم اور صداقت عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے

0

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر  پنجاب اسمبلی اور سابق رکن قومی اسمبلی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

اجمل صابر نے اپنے بیان میں بتایا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی حراست میں ہیں۔

گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایماء پر کی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.