گرل فرینڈ پر جملہ کیوں کسا؟ عاشق نے لڑکے کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

0

بھارت میں گرل فرینڈ پر جملہ کسنے پر عاشق نے 24 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں پیش آیا جہاں ایک دکان میں ملازمت کرنے والے  سمرت دیبناتھ نامی شخص نے 24 سالہ نوجوان سیان بھومک پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق  سیان بھومک نے سمرت دیبناتھ کی گرل فرینڈ کے حوالے سے نامناسب تبصرے کیے جس پر  سمرت طیش میں آگیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران سمرت نے پہلے نوجوان کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کیا اور  پھر اس پر چاقو سے کئی وار کیے، جبکہ روکنے پر سمرت نے مجمعے اور  پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو کے حملے میں سیان بھومک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سمرت کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.