بلوچستان میں صورتحال کنٹرول میں، دہشتگرد ریڈ زون میں داخل ہونا چاہتے تھے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور حالیہ دہشتگرد حملوں میں سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد کوئٹہ کے ریڈ زون اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں پسپا کر دیا۔

 

وزیراعلیٰ کے مطابق اب تک 171 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً ایک ہزار دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 99 فیصد مقامی آبادی ریاست اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,034

میر سرفراز بگٹی نے بھارت کو دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ را دہشتگردوں کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.