اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبے، عوامی فلاحی اسکیمیں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت، مواصلات اور ساحلی پٹی کی ترقی سے متعلق اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا اور وفاقی سطح پر بھی صوبے کے مسائل کے حل اور منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
ملاقات میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔