دس ملین لوگوں نے امداد کے لیے رابطہ کیا ہے ،وزیراعظم

عمران خان کا تعمیراتی سیکٹر کو صنعت کادرجہ دینے کا اعلان

0

ویب ڈیسک

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے اور کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔

نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے تعمیراتی صنعت کے لیے پیکیج اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد و دیگر موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ایک ادارہ بنارہے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو اس سال تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا اس سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیکس چھوٹ بھی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کا سیکٹر مکمل طور پر کھلا ہے، سندھ میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے۔ مال بردار ٹرانسپورٹ کو بھی کھلا رکھا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف کورونا ہے دوسری طرف لوگ بھوک کاشکار ہیں

بے چینی اور مایوسی بڑھتی جارہی ہے، قوم فیصلہ کرے کہ اس نے وائرس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم  کہ کورونا وائرس کا معاملہ 2 ہفتے میں کہاں تک جائے گا، ہم سے 10 ملین لوگوں نے  امدادی رقم کے لیے رابطہ کیا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.