جمہوری نظام کیخلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا عزم لے کر آئے ہیں۔

سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذمہ دار پوزیشن پر ہوں غیر ذمہ دارنہ بات نہیں کروں گا۔ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہا کہ تین کے ٹولے میں کیا کوئی نظریاتی مماثلت ہے؟ جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی۔ تھرپارکر میں آج احتجاج ہونے جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اپنے نظریے کا دفاع کریں اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے ضرور آواز بلند کرنی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.