بلو چستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلو چسان کی جانب سے عید کے موقع پر لیاقت پارک میں ایمان پاکستان کے نام سے میلہ کا انعقاد کیا جا ئے گا میلے میں خواتین کی بڑی تعداد آئے گی اور مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائیں جا ئےں گے و زیر اعلی بلو چستان کابینہ کی تشکیل پر کا م کر رہا ہے توقع ہے دو تین دن میں بلو چستان کابینہ بن جا ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ پر یس کلب میں بدھ کے روز پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی تمام سیاسی جماعتوں کو لیکر چلنا چاہتے ہے بلو چستان کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا لازمی ہے انہوں نے کہا و زیر اعلی کا وژن ہے کہ صوبے کے نواجونوں ملک کی تر قی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں نوجوانوں کے مسائل کادراک ہے صو بائی حکومت یوتھ کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر لیاقت پارک میں 15تاریخ سے 21تاریخ تک میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ میلے میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے کہا س میلے میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز بھی لگا ئیں گے اور خصوصا خواتین چاہے اس میلے میں اپنی شرکت یقینی بنائے انہوں نے کہا جب صوبہ مضبوط ہو گا تو پاکستان مضبوط ہو گا انہوں نے کہا کہ بلو چستان یونیورسٹی کا مسلہ دیرنہ ہر وقت صوبے کی بڑی یونیورسٹی کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے وفاق کی جانب سے فنڈز میں تا رخیر کی وجہ سے یونیورسٹی میں مالی بحران پیدا ہوا و زیرا علی بلو چستان نے اس معاملے بات کی امید یہ معاملہ جلدحل ہو جا ئے گا
You might also like