اسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے: امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے شہریوں کو درکار امداد پہنچانے والے امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے غزہ میں امداد کی تقسیم بہت مشکل تھی۔

امریکی صدر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں غیرملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن کے لیے کام کرنے والے 7 امدادی کارکنان اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جن میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، پولینڈ اور فلسطین کی شہریت رکھنے والے کارکنان شامل تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.