پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، کئی عہدیداروں کو فارغ کیا جائیگا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.