⁩چمن: لغڑیوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، تین اہلکار زخمی، حالات کشیدہ

چمن: رپورٹ نجب الدین

چمن کے علاقے میں لغڑیوں نے آج پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا اور پولیس اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔

لیویز فورس کے مطابق، واقعہ کلی محمد حسن ٹھیکیدار، کلی میرالزئی اور کلی حاجی باقی جان میں پیش آیا۔


لغڑیوں نے پولیو مہم کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیم پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔

اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم، ٹیم کے ارکان اور حفاظتی اہلکار زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی۔

تاہم، مشتعل لغڑیوں نے پولیس اور لیویز اہلکاروں پر بھی حملہ کر دیا اور ان سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔

انتظامیہ اور مشتعل مظاہرین کے درمیان بات چیت جاری ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے 14 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو کی مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔


اس مہم کے دوران 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران شامل اضلاع:

 کوئٹہ
پشین
قلعہ عبداللہ
چمن
حب
چاغی
دکی
لسبیلہ
خضدار
ژوب
نوشکی
قلعہ سیف اللہ
لورالائی
مستونگ

مہم میں شامل ٹیمیں

 سات ہزار سے زائد

حملے کی وجوہات

لغڑیوں کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد کی بندش اور پاسپورٹ کے شرط پر آمد و رفت کی اجازت کے خلاف چمں میں طویل المدتی احتجاجی دھرنا جاری ہے

لغڑی اتحاد نے اس سے قبل بھی پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا تھا۔


حملے کے اثرات

 پولیو مہم میں تعطل
علاقے میں تشدد اور عدم استحکام میں اضافہ

حکومت کا ردعمل

 حکام نے حملے کی مذمت کی ہے۔ چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ ایک تشویشناک واقعہ ہے جو پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اور تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کا قطرہ پلا دیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کا مؤقف

ڈپٹی کمشنر چمن راجا اطہر عباس نے کہا ہے کہ دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد کا پولیو کی ٹیم پر حملہ کیا۔

پولیس،لیویز سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں مزید نفری روانہ کر دی گئی۔

ان مطابق: کلی محمد حسن ٹھیکیدار ، کلی میرالزئی اور کلی حاجی باقی جان میں ڈنڈا بردار افراد نے زبردستی مہم کو بند کر دیا۔

انتظامیہ اور مشتعل مظاہرین کے درمیان حالات کشیدہ ہیں تاہم پولیو مہم جاری رکھی جائیگی۔

پولیو کمپین میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.