فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ،حکومت بھی سپورٹ کرے ببرک شاہ

0

لاہور  معروف اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ، فلم انڈسٹری کے بحران کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اب بحث میں الجھنے کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہو گی ۔ اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا تب جا کر ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کر سکتے ہیں ۔

ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگر اس کے لئے لاہور کے اسٹوڈیوز کی ویرانی کو بھی ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جہاں بھی میری ضرورت ہو گی میں دل و جان سے حاضر ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.