سول ہسپتال کوئٹہ: اندورن خانہ چلنے والے تمام دھندے بند

بلوچستان 24 نیوز ڈیسک

کوئٹہ۔ سول سنڈیمن اسپتال کے شعبہ حادثات میں دستیاب ادویات کی فہرست جاری کر دی گئی۔

  بعض ڈاکٹرز میڈیکل اسٹور والوں سے ملی بھگت کرکے سرکاری ادویات موجود ہوتے ہوئے بھی مخصوص بیرونی میڈیکل اسٹورز سے ادویات لکھ  دیتے ہیں۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ  سول اسپتال میں اندورن خانہ چلنے والے تمام دھندے بند کردیں گے لاچار و غریب مریضوں کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ  شعبہ حادثات میں موجود ادویات کی لسٹ جاری کردی اگر ڈاکٹر یہی ادویات باہر سے تجویز کریں تو فوری ایم ایس آفس رپورٹ کی جائے ۔

 سلیم ابڑو کے بقول:  شعبہ طب میں پیسے کی ہوس نے بعض افراد کو اندھا کر دیا ہے حرام حلال کی تمیز کئے بغیر پیسہ کمانے کی دوڑ معاشرتی اقدار کی تنزلی ہے عوام شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں اور لسٹ کے مطابق دستیاب ادویات باہر سے تجویز کرنے کی صورت میں ان عناصر کی نشاہدہی کریں

 انہوں نے کہا ہے  مخصوص مافیاء نے ہر جگہ کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے دس دن رہیں یا دس ماہ ایسے مافیاء کا قلع قمع کرکے دم لیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں