کوئٹہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہزاروں کی تعداد میں لوکل اورڈومیسائل کی اجراءالتوا کا شکار ہے عوام دفتر کے چکر کھاٹ کھاٹ کر تھک چکی مگر ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ نہیں بن سکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہدہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود خالی ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیلئے ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنا مشکل ہوگیا ہے جس کی سفارش ہوتی ہیں کام ہوجاتا ہیں جس کی نہیں تو وہ دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنانا کسی امتحان سے کم نہیں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں جمع ہوگئی ہیں تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہدہ ایک ماہ سے خالی ہونے کے باعث تمام لوکل اور ڈومیسائل التوا کے شکار ہیں ڈپٹی کمشنر کے پاس اختیارات ضرور ہیں تاہم ان کے دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ لوکل اور ڈمیسائل پر دستخط کرنا ناممکن ہوچکاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے تو نوکری نہیں ملتی جب مل جاتی ہیں تو لوکل سمیت دیگر دستاویزات حاصل کرنے کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں جس کی اعلی سطح پر سفارش ہوئی تو ٹھیک ورنہ دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںلوکل اورڈومیسائل کے درخواستوںپر ایک دستخط کیلئے مشکل ترین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس بھی افسر کے پاس جاﺅ کل آنے کا کہا جاتا ہے غریب شخص جس کی روزانہ کی بنیاد پر تنخواہیں ملتی ہیں وہ روز روز آفس سے چھٹی بھی نہیں لے سکتا اور اوپرسے ڈپٹی کمشنر بیٹھے مافیا کے نخر ے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔