احمد شہزاد پر مزید چھ ہفتوں کی پابندی

0

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احمد شہزاد کو 19 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا

اس کی روشنی میں ان پر عائد 4 ماہ کی پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی مزید 6 ہفتوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد شہزاد پر 6 ہفتوں کی پابندی کا اطلاق 11 نومبر سے ہوگا اور 22 دسمبر تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ پابندی کے باوجود کلب کرکٹ کھیلنے پر پی سی بی نے احمد شہزاد کو 19 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

احمد شہزاد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود کلب کی جانب سے 7 میچ کھیلے تھے

پی سی بی نے احمد شہزاد کو جاری نوٹس میں کہا تھا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں

بورڈ کی جانب سے طے کردہ شقوں کے تحت معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے باوجود پابندی کے دوران پی سی بی اور اس کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کیوں کی

قبل ازیں احمد شہزاد کا پاکستان کپ 2018 کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ان کے خون کے نمونوں میں ممنوعہ اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.