لارا کا عالمی ریکارڈ پاش پاش

0

……دہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

سری لنکا کے خلاف دہلی میں آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے برائن لارا کی بطور کپتان زیادہ ڈبل سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

کوہلی نے کمر کی تکلیف کے باوجود سات گھنٹے سے زائد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 287 گیندوں پر 25 باؤنڈریز کی مدد سے 243 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔

ویرات کوہلی کی یہ مسلسل دوسری ڈبل سنچری ہے اور وہ اب تک کپتان کی حیثیت سے 6 ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ برائن لارا کو بحیثیت کپتان پانچ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

بحیثیت کپتان کوہلی نے پہلی سنچری گزشتہ سال جولائی میں اسکور کی تھی اور ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں مزید پانچ ڈبل سنچریاں اسکور کر کے یہ عالی ریکارڈ قائم کیا

اور اس وقت سے اب تک دنیا کا کوئی اور کپتان ایک بھی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ڈبل سنچری کے ساتھ ہی کوہلی لگاتار دو میچوں میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے۔

ان سے قبل والی ہیمنڈ دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جبکہ ہم وطن ونود کامبلی، سر ڈان بریڈ مین، مائیکل کلارک اور کمار سنگاکارا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.