برائی کے مراکز سے چشم پوشی قابل مذمت ہے،ایچ ڈی پی

پریس ریلیز
کوئٹہ ۔۔۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جوئے خانوں،منشیات فروشی کے ٹھکانوں،
گیم زون کے سینکڑوں مراکز کی موجودگی پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے برائی کے ایسے مراکز کی طرف سے چشم پوشی و سرپرستی کو قابل مذمت عمل قرار دیا۔

بیان میں کہا گیاکہ شہر بھر میں گیم زون کی دوکانوں کے کھلنے کی وجہ سے معصوم طلباء و غریب والدین کے بچے بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

خصوصاً اسکول اوقات کار کے دوران گیمنگ زون میں طلباء تعلیمی اداروں سے چھٹی کرکے جارہے ہیں
برائی کے ان مراکز کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری بالخصوص علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے عوام سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

صورتحال اس وقت اور زیادہ تکلیف دہ بن جاتی ہے جب عوام کی آنکھوں کے سامنے قانون نافذ کرنیوالے ادارے برائی کے ایسے مراکز کی سرپرستی کرتے ہوئے اپنے فرائض سے غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ گیم زون اور دیگر تمام برائی کے مراکز کے خلاف کاروائی کرنا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داری ہے۔عوام اور پارٹی کا مطالبہ ہے کہ گیم زون،منشیات کے اڈوں اور جوئے خانوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے ایسے تمام ٹھکانے بند کئے جائیں جسکی وجہ سے طلباء اور غریب بچے بے راہ روی کا شکار رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.