انٹر نیشنل ڈیسک
تہران۔۔۔۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا،
افتتاحی تقریب میں افغانستان اور بھارت سمیت 60 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا
افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ بندرگاہ خطے کے ممالک کے درمیان اتحاد کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت انداز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اسی لیے ہم خطے میں دیگر پورٹس کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، گوادر کی ترقی کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس سے قبل روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ سمٹ کے بعد واپسی پر سشما سوراج تہران پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی
بھارت بندرگاہ پر اپنے دو برتھ بنائے گا، ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری سے زاہدان تک ریلوے لائن بھی بنائی جائے گی۔