ویب ڈیسک
اسلام آباد۔۔۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کومبارک باد،نوازشریف کا ملک میں بجلی پوری کرنے کاوعدہ پوراکردیا
رات 12بجے کے بعد 8600 میں سے 5297 فیڈر زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے،دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے
بیس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی،آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
اتوار کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ دس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی
اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ بجلی زائد دستیاب ہے۔ ملک میں اس وقت 16 ہزار 477 میگاوات بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈسکوز کو سالانہ بجلی چوری کی مد میں 135ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ،اوور بلنگ کے حوالے سے قانون سازی قومی اسمبلی سے پاس ہوچکی ہے ،
آئندہ گرمیوں تک 25ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔