وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکوہ

(لا ہور (پولیٹکل ڈیسک 
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کے روز یہاں گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور سے گورنر ہاوٴس میں ملاقات
ملاقات میں بین الاصوبا ئی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

گورنر پنجاب نے حکومت بلوچستان کی100 دن کی کارکردگی کو سراہتے ہوکہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے

بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت نا گزیر ہے اور بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے گورنر پنجاب کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کو درپیش مالی و دیگر مسائل کے حل کے لیے بھرپور کو شش کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

قبل ازیں وزیراعلی نے سنئیر صحافیوں اور کالم نگاروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے بلوچستان سے متعلق امور پر بات چیت کی

وزیراعلی نے انہیں صوبے کے سیاسی سماجی اورمعاشی امور اور صوبے کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی ترجیحات و اقدامات سے آگاہ کیا

وزیراعلی نے قومی میڈیا میں بلوچستان کو کم وقت اور اہمیت دینے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسنز بلوچستان کی اس دیرینہ شکایت کے ازالے کے لیے کردار ادا کریں

قبل ازیں وزیراعلی لاہور کے مختصر دورے پر پہنچے تو وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے ائیر پورٹ پر انکا استقبال کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.