پاک افواج ،عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،نوابزادہ شاہ زین بگٹی

جعفر آباد : فدا حسین دھرپالی
ڈیرہ مرادجمالی کے کرکٹ گراونڈ میں جمہوری وطن پارٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام
جمہوری وطن پارٹی کے قائد نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ یا بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو سب سے پہلے بگٹی قبیلے کے افراد اپنے وطن کے لیئے لڑ کر اپنی جانوں کو نظرانہ پیش کریں گے

پاک فوج اورپاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ایک تاریخ ہے امریکہ اپنی کمزو ریوں کوچھپا کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ھے

پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں ابراہیم لہڑی، سید صالح آغا، سید منصور شاہ، میاں ارشد، شمس کرد، چوہدری نوید، آغا ظفر جمالی، نور اللہ بگٹی، ملک غلام رسول، مدنی بلوچ، میاں راشد علی، ندیم کاکڑ، اور ضلعی آرگنائزر کامریڈ قربان منگی کا بھی خطاب

جمہوری وطن پارٹی کے قائد نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ یا بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو سب سے پہلے بگٹی قبیلے کے افراد اپنے وطن کے لیئے لڑ کر اپنی جانوں کو نظرانہ پیش کریں گے

ملک کی سالمیت بقاء اور استحکام کے لئے جمہوری وطن پارٹی بھر پور کردار ادا کررہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ نواب نوریز خان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں

جمہوری وطن پارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں بھر پور حصہ لے گی نصیر آباد کے آج کے جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نصیر آباددوسرا ڈیرہ بگٹی ہے

بگٹی قبائل اور با شعور عوام جمہوری وطن پارٹی کے ساتھ ہیں گیس ہماری ملکیت ہے بد قسمتی ہے ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں لوگ لکڑیاں جلا کر اس نعمت سے محروم ہیں
بگٹی مہاجرین کی ڈیرہ بگٹی واپسی کے لیئے فی کس بگٹی خاندان کو9 لاکھ بطور اخرجات ادا کیئے جائیں تاکہ بگٹی مہاجرین اپنے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں آسانی سے دوبارہ آباد ہوسکیں

جبکہ پنجاب کے صوبائی صدر میاں ارشد نے اپنے خطاب میں بلوچستان کی عوام کے درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور پنجاب عوام کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیا
اور کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ھے نصیرآباد میں نہری نظام پر حکومتی عدم توجہی کے باعث لاکھوں ایکزز بنجر زمین کو دیکھ کر دل دکھتا ھے،

نواب زادہ شازین بگٹی کی جلسہ آمد اور خطاب کرنے پر شاندار استقبال کیا گیا اسٹیج پر نواب شہید محمد اکبر بگٹی کے قریبی ساتھیوں سید مہتاب حسین شاہ، حاجی کریم بخش بہرانی، اور وڈیرہ غلام حسین بگٹی سمیت دیگر شخصیات موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.