پاکستان کی قومی مٹھائی ؟

نیوزڈیسک

مٹھائی کسی پسند نہیں ہر ایک مٹھائی کھانے کا شوقین ہے اور برفی ،جلیبی اور دوسری مٹھائیاں کسی بھی تہوار پر گھروں میں دسترخوانوں کی زینت بنتی ہیں

بچے بڑے ،بزرگ سب ہی مٹھائیاں شوق سے کھاتے ہیں

جس طرح پاکستان کاقومی پھول ہے قومی کھیل ہے لیکن کیا کسی کومعلوم ہے کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کونسی ہے توشاید کسی کو معلوم نہ ہو

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

میٹھے میٹھے شیرے سے بھرے گلاب جامن کو سب ہی جانتے ہیں لیکن اس کی اہمیت اب دو چند ہوگئی ہے

حکومتی آفیشل ٹوئٹر پر ایک سروے کیا گیا جس میں مٹھائی کی پسندیدگی کے حوالے سے رائے شماری کی گئی

رائے شماری میں پندرہ ہزار ایک سو چھیانوے ووٹ ڈالے گئے

گلاب جامن کو سب سے زیادہ 47فیصد ،جلیبی کو 34فیصد اور برفی کو 19فیصد ووٹ ملے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.