اسکول کب سے کھلیں گے اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے،سعید غنی

0

کراچی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول کب سے کھلیں گے اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ 25 جنوری سے پرائمری اسکول کھولنے کی تجویز آئی ہے جبکہ سیکنڈری اسکول فروری کے پہلے ہفتے میں کھولنے کی تجویز سامنے آئی ہے، بعد میں بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، 19 جنوری کو اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تجویز میں تین مراحل میں اسکول کھولنے کی بات کی گئی ہے، اسکول کھولنے کا فیصلہ این سی او سی، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ڈیٹا دیکھ کر کرنا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اسکول کب سے کھل جائیں گے یہ ابھی کہنا مشکل ہے لیکن ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہو تو لاک ڈاؤن کی ضرورت ہی نہ پڑے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو تو پورے ملک میں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.