ویب ڈیسک
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع ابرآلود رہیگا جبکہ بلوچستان اور ملاکنڈ ،کوہاٹ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
منگل سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
منگل سے بدھ کے دوران زیریں خیبرپختونخوا (بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)اور پنجاب(سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے
منگل سے بدھ کے دوران بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مکران اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوادر11، تربت06، دالبندین میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت اسکردو منفی11، کالام، گوپس منفی07، بگروٹ منفی 06، استور منفی05، ہنزہ، پارہ چنار، مالم جبہ منفی03، میرکھانی، راولاکوٹ، مری منفی02، دیر، دروش، گلگت میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
آج کم سے کم درجہ حرات کوئٹہ میں 01،قلات میں 01،بارکھان میں 06،تربت میں16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا