رپورٹ۔ ۔۔۔مہک شاہد
کوئٹہ کے میلنیم مال میں ہفتہ کے روز ایک تقریب رکھی گئی تھی ۔تقریب میں سٹار کھلاڑی انور علی، جلات خان اور منیجر اعظم خان، میلنیئم مال کے منیجنگ ڈائریکٹرز سلمان اشرف، عمر اجمل، جی ایم ذولفقار احمد، کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اشرف خان، صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سردار ولی، عطاء کرد ، گل کاکڑ ، عصمت اللہ، ودیگر بھی موجود تھے،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی نے بلوچستان24 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” اس بار بھی اچھی ٹیم منتخب ہوئی ہے، تین سال سے ہم نے اچھا کھیلا ہے کوشش یہی ہے کہ اس بار ہم الگ مومینٹم کے ساتھ جائیں اور اس بار ٹائٹل جیتیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے کے بارے میں انور علی کا کہنا تھا کہ ” کوشش یہی ہے کہ اس بار بھی فائنل کھیلیں اور کراچی میں فائنل ہے تو اس بار کوشش یہی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں اور کھیلیں۔ پچھلے دو سال ہمارے غیر ملکی کھلاڑی نہیں تھے جس سے کمبینیشن ٹوٹ گیا تھا لیکن اس دفعہ ہمارے کھلاڑی پاکستان آئیں گے اور ہم اگر فائنل میں آجائیں تو جیتیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انور علی ، جلات جان اور منیجر اعظم خان نے میلینئم مال میں منعقدہ تقریب کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کٹس، بلے اور دبئی کے ریٹرنز ٹکٹس تقسیم کیے شہریوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور انہیں اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔
کوئٹہ کے شہری بہت خوش تھے کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی انور علی اور جلات خان سے مل کر، کوئٹہ کے شہریوں کو دو بار فائنل میں جانے والی ٹیم سے امیدیں ہیں کہ اس دفعہ کوئٹہ کی ٹیم ہی پی ایس ایل کا فائنل جیتے گی۔