پاکستان کا نظام اسلام کے اصولوں کے مطابق چلائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، سنی علما کونسل

0

کوئٹہ   سنی علماءکونسل بلوچستان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے مشترکہ نامزد امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ سیدنا امیر معاویہؓ فہم و تدبر کی دولت سے مالا مال تھا اعلیٰ درجہ کے سیاستدان اور بہترین مدبرانہ شخصیت کے حامل تھے آپؓ کی ذہانت و فراست کی تعریف خود نبی کریم ﷺ نے فرمائی اور حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمرؓ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ تم لوگ معاویہ کو اپنے مشوروں میں شامل کرلیا کر

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22رجب کو امیر معاویہؓ کے یوم وفات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر معاویہؓ لاکھوں مربع میل پر حکومت کی اس کو امیر المسلمین حضرت امیر معاویہ کہتے ہیں ۔ امیر معاویہ حضور ﷺ کا سالہ ،کتاب وہی، کاتب قرآن اور اسلام کا عظیم خلیفہ اور اسلام کی بےشمار خدمت کی ہے ۔ حضور ﷺ نے ان کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں خلفائے راشدین کے نظام کا نفاذ ہے ۔

اسلامی نظام میںتمام مسائل کا حل موجود ہے اگر ہم دین پر عمل کرکے نظام چلائےں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔ اسلام کے زیرین اصولوں سے دوری کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں کسی کو ان کا حق نہیں ملتا عوام 8 فروری کو سنی علماءکونسل اور پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان استری پر مہر لگا کر کامیاب بنائیںتاکہ ان کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔ ماضی میں اقتدار میں آنے والوں نے ان کی مشکلات کم کرنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا صرف ذاتی اور گروہی مفادات حاصل کئے اجتماعی مسائل کو پس پشت ڈال کر علاقوں اور لوگوں کو پسماندہ رکھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.