فاروق رند سے
دالبندین: اسلامک ریلیف کے زیرِ اہتمام، ریکوڈک کمپنی کے تعاون سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ضلعی سطح پر حکومت کو مختلف شعبوں میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کرنا تھا۔
ورکشاپ میں ضلع چاغی کے تمام حکومتی محکموں کے افسران، علاقائی معززین، انجمن تاجران، سول سوسائٹی، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ورکشاپ کے شرکاء نے ضلع چاغی کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے تفصیلی اور جامع گفتگو کی۔
اس موقع پر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے عارف حسین شاہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم، ایکشن پی ایچ ای عرفان رئیسانی، بی اینڈ آر ایکسئن گل زمان خان، پرنسپل دالبندین ڈگری کالج پروفیسر زبیر احمد مینگل، بابو عبد الودود نوتیزی، محکمہ حیوانات کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزادہ سعید احمد، ایجوکیشن آفیسر شیر آغا سنجرانی، فوکل پرسن ایم پی اے چاغی آل این جی اوز عبدالقادر سنجرانی، محکمہ جنگلی حیات کے ایس ڈی او غلام رسول بادینی، ڈی ایف او قادر جمال، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق بادینی، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز رخشان ڈویژن پروفیسر نیک محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ منیجر آئی آر سی ظاہر شاہ مشوانی، اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنما عامر بلوچ، تحصیل دار دالبندین طاہر خان سنجرانی، فوکل پرسن ایم پی اے چاغی ایجوکیشن عمران سنجرانی، انجمن تاجران کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی اور دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی فاروق سیاہ پاد رند نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک ریلیف پاکستان کو کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا۔
ورکشاپ میں اسلامک ریلیف کے صوبائی کوآرڈینیٹر محمد داؤد عباسی، ڈاکٹر جمال الدین، ڈائریکٹر محمد اشرف، فخر اللہ بلوچ، بالاچ خان اور دیگر مقررین نے بھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں ضلع کے مختلف محکموں کی جانب سے دی گئی تجاویز کو مرتب کرکے ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی، تاکہ ضلع چاغی میں عوام کو درپیش مسائل کا مربوط اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔