ویب ڈیسک
برطانوی وزیراعظم تھریسامے پاکستان کے وزیراعظم عمران سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کی تعریف کی
وزیراعظم آفس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم کو پلوامہ واقعہ کے بعد سے پاکستان کی طرف سے امن کے قیام کے کوششوں سے آگاہ کیا
برطانوی وزیراعظم نے پاکستان اور بھار ت کے درمیان کشیڈگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زو ردیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کشیدگی کو کم کرانے کیلئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہے
دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی بات چیت کے دوران شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ اور جنگی قیدی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کی تعریف کی
امیر قطر نے پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں قطر کی جانب سے سہولت کاری کی پیشکش کی