بلوچ کلچر ڈے ، حب میں جشن کا سماں

0

رپورٹ ۔۔۔نیاز شہزاد

دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بلوچ کلچر ڈے کے موقعے پر جشن کا سماں رہا, سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ، گلشن حمید سے رند قومی اتحاد کی ریلی حاجی حمید رند کی قیادت میں نکالی گئی جوکہ لسبیلہ پریس کلب جا پہنچی

دوسری ریلی شہری رضاکار تنظیم کی جانب سے نکالی گئی جس کی قیادت شہری رضاکار کے سرپرست علی اصغر چھٹہ اور جنرل سیکٹری غلام رسول بلوچ، نے کی جو کہ مختلف شاہراوٴں سے ہوتے ہوئے لسبیلہ پریس کلب حب پہنچی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,769

جہاں بلوچی ڈریس میں ملبوس نوجوانوں نے دھول کی تھاپ پر بلوچی چاپ کا مظاہرہ کیا اس موقعے پر بلوچ نوجوانوں نے پاک فوج اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہاربھی کیا

لسبیلہ پریس کلب کے سامنے بلوچ کلچرل کمیٹی کی جانب سے سیمینار، کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی صدر حنیف بلوچ، شہری رضاکار تنظیم کے سرپرست علی اصغرچھٹہ اوردیگر بلوچ قوم کی تاریخ اور ثقافت پر تفصیلی روشنی ڈالی

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ ایک بہادر، محب وطن اورمہمان نوازقوم ہیں جس کی تاریخ بہادری اور قربانیوں سے بھرا پڑا ہیں آج ثقافت کے دن منانے کا مقصد بلوچ کلچر کو اجاگر کرنا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.