چاغی ، طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق ، ریلوے ٹریک کا چھ سو فٹ سے زائدکا حصہ بہہ گیا

رپورٹ ۔۔۔فاروق سیاہ پاد

محکمہ موسمیات نے 26اور 27فروری کو وارننگ جاری کی تھی کہ بارش برسانے ولاسلسلہ جمعرات کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور جمعہ کے روز ملک کے جنوبی علاقوں میں پھیل جائیگا محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران تیز ہوائیں 80سے 120فی کلو میٹر تک چلنے کا امکان ہے جس کے دوران بلوچستان میں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ جمعہ کی رات کو اور ہفتے کو بھی صورتحال غیر معمولی ہوسکتی ہے

 یکم مارچ بروز جمعہ دن بھر دالبندین ،چاگئے ودیگر سرحدی اور پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد دومارچ بروز ہفتہ صبح دس بجے تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا اسکے بعد تمام دیہی اور شہری علاقوں میں ندی نالے سیلاب کا منظر پیش کرنے لگے جس کے باعث دالبندین کلی محمدرحیم اور چاغی ضلع کے دیگر کلیوں میں دس سے زائد کچے مکانات اور چاردیواریاں متاثر ہوگئے بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا

موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلوں سے دالبندین میں کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک کاچھ سو سے زائد فٹ کاحصہ بہہ گیا جس کے بعد ریلوے حکام نے کوئٹہ سے زاہدان جانے والے دو مال بردار ٹرینوں کو روک دیا ایک ٹرین کو پیشوک اور ایک ٹرین دالبندین اسٹیشن کے قریب روکا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

لیویز ذرائع کے مطابق گردی جنگل کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہواجس کی شناخت محمد ظاہر کے نام سے ہوائی دالبندین،اور چاغی کے میدانی اور شہری علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالے سیلاب کا منظر پیش کررہے تھے

ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ نے لیویز فورس کو الرٹ کردیا اور ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیا ضلع بھر میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیئے لیویز فورس کا ٹیم مختلف علاقوں میں روانہ کردیا گیا

سیلابی ریلے کی وجہ سے شہر کے اندر اور باہر جانے والے راستے بند رہے گلیوں میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے پیدل چلنے اور نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور شہر کی سڑکیں سنسان رہیں

ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک کے مطابق ضلع بھر میں حالات کنٹرول میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے تاہم کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں انکی امداد کی جارہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.