وسطی فلپائن میں مسلح افراد کی فائرنگ، گورنر سمیت 5 افراد ہلاک

0

منیلا : وسطی فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی گورنر سمیت 5دیگر افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 6مشتبہ افراد رائفلیں لے کر اور اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوس پامپلونا قصبے میں گورنر کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ان کی بیوہ نے بتایا کہ نیگروس اورینٹل صوبے کے گورنر روئل ڈیگامو اور 5دیگر افراد اس فائرنگ میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

پامپلونا کی میئر جینس ڈیگامو نے کہا کہ گورنر ڈیگامو اس قسم کی موت کے مستحق نہیں تھے، وہ ہفتے کے روز اپنے حلقوں کی خدمت کر رہے تھے۔دوسری جانب پولیس نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے متاثرین کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، فلپائن میں سیاست دانوں پر حملوں کی طویل تاریخ ہے جبکہ 56 سالہ ڈیگامو کو نشانہ بنایا جانے والا تازہ ترین واقعہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.