کوئٹہ ،سبزل روڈ عدم توجہی کے باعث خستہ حال

رپورٹ۔۔۔۔ مدثر محمود

کوئٹہ میں گزشتہ ماہ کے دوران بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شہر کی معروف شاہراہ سبزل روڈ گزشتہ چار سالوں سے سڑک کی مرمت نہیں ہوسکی

بارشوں نے اس کا حلیہ مزید خراب کردیا ہے خستہ حال سڑک کے باعث یہاں ہر وقت ٹریفک بھی جام رہتا ہے بارش کے بعد تو اس مقام سے گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہ سبزل روڈ جس پر ٹریفک کا بہاؤ دیگر سڑکوں کی نسبت زیادہ ہے لیکن حکام کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہوسکی جس کے باعث طلبا وطالبات کو اسکول جاتے وقت اور آتے وقت گندے اور بدبو دار پانی. سے گزرنا پڑتا یے

سکولوں کی چھٹی کے اوقات میں چھوٹی گاڑیوں اور رکشے میں یہاں سے گزرتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بس ابھی گاڑی الٹے گی یہاں سے گزرنے والے نکاسی آب کے نالے کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑک پر جمع رہتا ہے

کوئٹہ کے شہری اشرف بنگزئی نے اس بارے میں بلوچستان 24 سے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی مطالبہ کرتے ہوئے انتطامیہ سے اپیل کی کہ ٹوٹی سڑک کی مرمت کرکے نکاسی آب کے نالے کی مناسب صفائی کی جائے گزشتہ کافی عرصے سے سڑک کی مرمت نہیں ہوئی اور یہ سب کے لیئے مشکلات کا سبب بناہوا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.