بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،مشہور فوڈ پوائنٹس بھی سیل 

0

رپورٹ۔۔۔۔ سہیل بلوچ

بلوچستان میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد کاروائیوں میں تیزی ، حکام کا ہوٹلوں اور بیکریوں معائنہ جاری ،کاروائیوں کے دوران فوڈ اتھارٹی حکام دوکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائدکیا

صوبائی کابینہ کے فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا باقاعدہ دفتر کمشنر آفس کوئٹہ میں قائم کردیا گیا ہے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی جعلی وزائدالمعیاد ادویات اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی روک تھام اور ایسی اشیاء بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,726

فوڈ اتھارٹی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق شہر بھر میں قائم ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی بھی مسلسل نگرانی بھی کریگی

فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے غیر معیاری اور ناقص خوراک فروخت کرنے پر دو ہوٹل اور ایک بیکری کو سیل کردیا گیا

ڈاکٹر نقیب اللہ کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسپنی روڈ پر معروف فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کا معائنہ کیا جہاں پر ناقص کھانے بنائے جارہے تھے

ٹیم نے ہاٹ اینڈ چیلی اینی ٹائم بیکری کو ناقص خوراک اور صفائی کی مناسب انتظامات نہ ہو نے پر سیل کردیا

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اس قبل بھی غیر معیاری آئس کریم اور جوس بنانے والے ایک کارخانے کو بھی سیل کردیا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.