جنگ بندی معاہدےکیلئے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نےکہا ہےکہ  جنگ بندی معاہدے کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔

خیال رہے کہ مصر  اور  قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسرائیل کی تجاویز کے جواب میں حماس کا کہنا ہےکہ معاہدے کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہےکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، غزہ کے تمام بےگھر فلسطینیوں کی ان کےگھروں کو  واپسی اور  غزہ میں انسانی امداد کی ضروریات کے مطابق فراہمی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرکے قیدیوں کے تبادلےکی باعزت رہائی کا معاہدہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ منگل کو  اسرائیلی وفد نے اپنی تجاویز مصری حکام کے حوالےکی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.