کل پہلی بار ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی: اسد عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک روز کے دوران ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر ویکسین لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا پہلا روز تھا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 64 ہزار168 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی، جو ملکی تاریخ میں ایک دن کے اندر لگائی جانے والی ویکسین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 161 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 310 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 590، بلوچستان میں 22 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330، اسلام آباد میں 76 ہزار 492 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: