کوئٹہ، ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا
ملاقات میں صوبائی وزیر خوراک حاجی علی مدد جتک، رکن بلوچستان اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شریک تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گیانسداد اسمگلنگ کارروائی جاری رہے گی احتجاج آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہیشاہراہیں بند کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا
اور کارروائی ہوگی جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم رہیں گی تاہم لیویز اور پولیس اہلکار انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے وزیر اعلٰی نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے
اور عوامی مشکلات کے مدنظر، ضروری کارروائی جلد مکمل کرکے بسوں کو ان کی منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا جائے وزیر اعلٰی بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز کے مابین ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ مسافروں کے جانی و مالی تحفظ کے لئے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکورٹی اہلکار موجود ہوگا اور حکومت کی جانب سے مفاد عامہ میں جاری احکامات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔