پولیس کے شہید اے ایس آئی سی ٹی ڈی لورالائی رحیم خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز کوٹۂ میں ادا کر دی

پولیس کے شہید اے ایس آئی سی ٹی ڈی لورالائی رحیم خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز کوٹۂ میں ادا کر دی،

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ڈی آئی کوٹۂ عبدالحی عامر بلوچ،ڈی آئی جی(سی ٹی ڈی اعتزاز گوریا،ایس ایس پی آپریشن جواد طارق اور سینئرافسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سی ٹی ڈی ونگ میں تعینات اے ایس ائی رحیم خان نے دکی بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پولیس اور اعلی حکام نے شہید اے ایس ائی رحیم خان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

اس موقع پر اے ایس ائی رحیم خان کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاق چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

آئی جی پولیس نے شہید کاے ایس ائی رحیم خان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید اے ایس ائی رحیم خان کے لواحقین سے تعزیت کی اور محکمے کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ آئی جی پولیس نے موقع پر موجود افسران کو شہید کے قانونی ورثا کے لئے مراعات کے حوالے سے تمام ضروری دستاویزات کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.