کچھی ڈسٹرکٹ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے روڈ ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف گزشتہ روز بڑے پیمانے پر چھاپوں کا آغاز کردیا گیا
کچھی ڈسٹرکٹ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے روڈ ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اور ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کی قیادت میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا آغاز کردیا گیا ھے
آپریشن کا بنیادی مقصد خاص طور پر ان افراد کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارنا تھا جو حالیہ روڈ ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔ اس آپریشن میں پولیس۔لیویز فورس کے جوانوں کو اور 36 ایف ایف آرمی کے کیو آر ایف کا تعاون بھی حاصل کیا تھا اس حوالے سے تین مبینہ مشکوک اہم مقامات جن میں گاہی ول، نوشمان ول اور گاؤں فیض محمد شامل تھے پر چھاپے مارے گئے یہ وہ جگہ تھیں جہاں حال ہی میں ہلاک ہونے والے شاہو راہیجا سمیت معروف مجرموں کے رہنے کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی فورس نے جب گاہی گاؤں پر چھاپہ مارا تو جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،
جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا فورس کی زبردست جواب کارروائی کے نتیجے میں مشتبہ افراد خشک ندیوں غیر نشان زدہ پگڈنڈیوں۔اور جھاڑیوں و جنگل کا فائدہ اٹھا لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ و ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائر دوست محمد بگٹی کی نگرانی میں فورسز کے جوانوں نے پورے گاؤں کی اچھی طرح تلاشی لی تو ان مکینوں میں صرف عورتیں اور بچے موجود تھے جبکہ پچھلے چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو شاہو راہیجہ کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے چار افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا
تاکہ بہتر چھان بین چھان بین کی جا سکے جبکہ تین موٹر سائیکلیں جن پر چوری یا ڈکیتیوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے، وہ بھی ضبط کر لی گئیں۔اور مجرموں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا۔
قادر عرف قدو شیرازی جو کہ روڈ ڈکیتی کے مبینہ اہم ملزمان میں شامل تھے ان کی بیٹھک اور رہائشی کمپاؤنڈ جو کہ منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جاتی تھی ان کو بھی مسمار کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ و ایس ایس پی کچھی دوست محمد بگٹی نے کہا ضلع بھر میں امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری یہ فیصلہ کن کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور ہماری سڑکوں اور کمیونٹیز کی حفاظت کو یقینی بنانے تک اس طرح بلا تفریق جاری رہے گی
بلکہ اس میں مزید تیزی لائی جائے گی انہوں نے علاقے کی عوام پر بھی زور دیا کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں