خضدار : کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس خضدار کرنل حافظ کاشف رشیدنے گزشتہ روز جھالاوان میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔

0

خضدار : کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس خضدار کرنل حافظ کاشف رشیدنے گزشتہ روز جھالاوان میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔

اس موقع پر پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر امور سمیت مجموعی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی اور انکی ٹیم نے مختصر دورانیے میں کالج کی مجموعی بہتری کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ میڈیکل کالجز کی حالیہ رزلٹ میں صوبے کی تمام میڈیکل کالجز سے بہتر رزلٹ جھالاوان میڈیکل کالج کا رہا ہے جو کہ کالج کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے انہیں بتایا گیا کہ کالج انتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کالج کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے جس میں کالج کے لیے چوبیس گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، ہائی ڈیفشنی انٹرنیٹ کی سہولت کی دستیابی سمیت کالج کی تمام شعبوں میں فیکلٹی کی دستیابی سمیت دیگر اہم مسائل کے حل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہیں بتایا گیا کہ بولان میڈیکل کالج کے بعد ECFMG فورم جو کہ ایک بین الاقوامی فورم ہے جہاں پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ طلباء و طالبات امریکن اور یورپین بورڈ کے امتحانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کیرئیر سنوار سکتے ہیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس خضدار کرنل حافظ کاشف رشید نے کہا کہ طب کے شعبے کی بہتری کے لیے پاکستان آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

جبکہ آنے والے دنوں میں کالج میں دیگر مسنگ فیسلٹیز کو پورا کرنے جس میں لائبریری ، بلڈنگ کی تزئین و آرائش ، لیچکر ہالز اور کولنگ سسٹم ، کتابوں کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی جس پر میڈیکل کالج کے حکام نے انکا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.