چاغی ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت میں ریلی

0

رپورٹ ۔۔۔۔۔فاروق بلوچ

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت میں الفتح پینل، خان پینل، ریکی قومی اتحاد، پی ٹی آئی، بی این پی عوامی ،تاجر برادری، ہندو برداری ودیگر قبائلی عمائدین اور شہریوں کی جانب سے حمایت میں ریلی کا انعقاد ہٹانے کے فیصلے کی مذمت

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا آبائی ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہراوں پر گشت کیا اور مرکزی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی

جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ صادق سنجرانی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانا چاغی اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

انکا کہنا تھا کچھ سیاسی ناقدین ہے جو شروع دن سے صادق سنجرانی سے تعصب رکھتے ہیں ہم انھیں بتانا چاہتے ہیں پہلی بار چیئرمین سینٹ بلوچستان کے ایک پسماندہ ضلع سے منتخب ہوا ہے اسے بھی اپوزیشن نے منتخب کیا اب وہی اپوزیشن اپنی ذاتی انا کی خاطر صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں صادق سنجرانی کو ہٹانے سے بلوچستان کے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے

اس سے قبل بھی ظفر اللہ جمالی کو وزیر اعظم بنا کر پھر ہٹا دیاگیا ایک طرف بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کی باتین کررہے ہیں اور دوسری طرف چیئرمین سینٹ کی نشست پر ایک بلوچ کو برداشت نہیں کرسکتے صادق سنجرانی ایوان با اعلی کو غیر جانبداری کے ساتھ چلا رہے ہیں

بلوچستان اور چاغی کی پسماندگی اور بہتر انداز میں اپنے صوبے کی نمائندگی کررہے ہیں ہم اپوزیشن جماعتیں اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ واپس لیں

بصورت دیگر جس طرح آج چاغی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لوگ سرآپا احتجاج ہے صادق سنجرانی کو ہٹانے سے اس وقت بلوچستان کے لوگوں میں سخت ایک بے چینی پائی جاتی ہے جو آنے والے دور میں صادق سنجرانی کو ہٹانے والے اپوزیشن پر عائد ہوگی ریلی میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین سیاسی جماعتوں کے کارکنان تاجر برادری ودیگر شریک تھے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.