دنیا کی 10 حسین ترین خواتین کون ہیں۔۔۔؟
سٹائل کریز نامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کی 10 حسین ترین خواتین کی مرتب کردہ فہرست جاری کیا ہیں۔
بلوچستان 24 نیوز ڈیسک
میگزین کے مطابق دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی زوزیبینی ٹنزی ہیں جو 2019 میں مس یونیورس کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔
دوسرے نمبر پر امریکی ماڈل بیلا حدید ہیں۔ گذشتہ برس بیلا حدید کو سوشل میڈیا سٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون ہیں۔ دیپیکا ہالی وڈ میں عالمی شہرت یافتہ اداکار ون ڈیزل کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
چوتھے نمبر پر امریکی اداکارہ سکارلٹ جوہنسن ہیں۔ سکارلٹ جوہنسن نے اپنے کریئر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا۔
ان کی کامیاب فلموں کی فہرست بہت لمبی نہیں لیکن سکارلٹ جوہنسن کے حسن کے چرچے ساری دنیا میں گذشتہ کئی سالوں سے رہے ہیں۔
پانچویں نمبر پر امریکی اداکارہ بلیک لائیولی ہیں۔ حالیہ سالوں میں انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ان کے شوہر رائین رینلڈز بھی ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں سے ہیں۔
چھٹے نمبر پر انجلینا جولی ہیں۔ امریکی اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ہیں۔ ماضی میں وہ براڈ پٹ کے ساتھ رشتے میں منسلک رہی ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں۔
ساتویں نمبر پر بھی ایک اور امریکی اداکارہ ہیلے بیری ہیں۔ ہیلے بیری آج تک کی واحد افریقی امریکن اداکارہ ہیں جنہیں بہترین ہیروئن کا آسکر ایوارڈ مل چکا ہے۔
آٹھویں نمبر پر سابق مس ورلڈ ایشوریریہ رائے بچن ہیں۔ ایشویریہ گذشتہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری کو تقریباً خیرباد کہہ چکی ہیں، لیکن ان کے حسن کی دھومیں آج بھی دنیا بھر میں مچی ہوئی ہیں۔
نواں نمبر امریکی گلوکارہ و اداکارہ بییونسے کا ہے۔ بییونسے گذشتہ کئی برسوں سے دنیا کے کامیاب ترین موسیقاروں میں سے ایک ہیں۔
دسویں نمبر پر ایک اور بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس پریانکا چوپڑا ہیں۔ بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پریانکا نے امریکی سیریز کوانٹیکو میں اداکاری کے جوہر دکھا کر دنیا بھر کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔