ہر 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے کا علاج کرواتی ہوں، صبا فیصل

0

ممبئی  سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے استعمال کرتی ہیں۔

صبا فیصل نے پاکستان ٹیلی وژن  نیوز کاسٹر کے طور پر نوجوانی میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے تقریبا 13 سال تک پی ٹی وی پر خبریں بھی پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

صبا فیصل نے نیوز کاسٹنگ کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور گزشتہ تین دہائیوں سے میڈیا و شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔انہیں زائد العمر ہونے کے باوجود جاذب نظر آنے والی اداکارائوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔

صبا فیصل نے حال ہی میں اے آر وائی پر ’زندگی ود ساجد حسن‘ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ وہ بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان شخصیات میں شامل نہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بعد اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کا حق ہے اور جب تک کوئی حسین نظر آنا چاہتا ہے یا اس کے لیے یہ سب کرنا ممکن ہے، تب تک ہر کسی کو تمام لوازمات کرنے چاہئے۔اداکارہ کے مطابق وہ بوٹوکس سمیت دیگر سرجریز کروانے ہر 7 یا 8 ماہ بعد کراچی سے لاہو جاتی ہیں اور وہ ایک ہی ڈاکٹر سے اس طرح کا علاج کرواتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.