کوئٹہ 4 اگست: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ دنیا گواہ ہےکہ پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اُجاگر بھی کررہا ہے۔
آج 5 اگست کو ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور ہندوستان کے مسلسل ظلم اور استحصال کے خلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے. اس دن پوری دنیا میں بھارتی دہشت وبربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جا رہی ہے.
واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے ظالمانہ چہرہ کو بےنقاب کیا۔
جیساکہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے کشمیری بھائی طویل عرصہ سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہےہیں اور اسی مقصد کیلئے کشمیریوں نے بےشمار جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔ 5 اگست کو یومِ استحصال منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے اور پُرزور مطالبہ ہےکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کےعوام کو حق خو دارادیت دیا جائے