بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے  ہیپاٹائٹس کے مفت اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ اگست: بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے  ہیپاٹائٹس کے مفت اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر گیسٹروانٹرالوجی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر داود غلزئی اور دیگر سینئرز ڈاکٹر نے ہیپاٹائٹس کے مفت اسکریننگ کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

 

اسسٹنٹ پروفیسر گیسٹروانٹرالوجی ڈاکٹر داود غلزئی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہونے کی وجہ سے پاکستان کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، عدم تشخیص اور علامات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے اِس کی شرح بڑھ رہی ہے اورملکی سطح پر اِس کے باعث اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔بلوچستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے،اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو اِس میں بے پناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔عوامی سطح پر مرض سے آگاہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کے علاوہ بڑے پیمانے پر سکریننگ اور ٹیسٹنگ کو یقینی بنانا چاہئے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنج کے استعمال، خون کے تبادلے یا شیو کے دوران بلیڈ کے کٹ سے ہیپاٹائٹس ہو سکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

کبھی بھی ایسی اشیا استعمال نہ کریں جن پر دوسرے لوگوں کا خون لگا ہو۔ ہمیشہ غیر استعمال شدہ  استرا، بلیڈ اور دیگر اشیا ڈسپوزیبل  یعنی ایک ہی مرتبہ استعمال ہونے والی اشیا استعمال کریں۔ انجکشن لائسنس یافتہ پریکٹیشنر کے زیرانتظام اور غیراستعمال شدہ یعنی ڈسپوزیبل سوئیاں /سرنجیں استعمال کریں۔ماہرین کے مطابق ایک ہی شخص پر استعمال ہونے والے جراثیم سے پاک آلات کے ذریعے کان/ناک چھدوائیں۔ خون کے ہیپاٹائیٹس وائرس سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ اسکرین شدہ خون لگوائیں۔اِس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوشش کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.