کوئٹہ :آج بروز جمعہ بتاریخ 2/8/2024 کو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں یونیورسٹی کی پروجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں رجسٹرار، تمام کیمپسز ڈائرکٹرز، پروجیکٹ ڈائرکٹر،ڈینز، فائنانس کے نمائندہ، اور مطلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کیمپسز کے معاشی مسائل، تنخواہوں اور ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وائس چانسلر کی کوششوں سے پشین اور خصدار کیمپسز کے ریوائیز 1-PC کی HEC سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ اور مزید یہ کہ نوشکی کیمپس کی بنیادی ماسٹر پلانگ کی تحت مکمل نقشہ جات، اور تخمینہ جات تیار کر لئے گئے ہیں اور جلد ہی حکومت کو منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران شرکاء کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی صلاحیتوں اور ان کی یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈے کو مسترد کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں تمام حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔